روس میں متعدد ریڈیو اسٹیشن ہیک ہوگئے، ہیکرز نے صدر پیوٹن کی جعلی تقریر نشر کر دی۔
کریملن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ریڈیو اسٹیشنز ہیک کرکے صدر پیوٹن کی جعلی تقریر نشر کی جس میں وہ یوکرینی فوج کے قبضے کی اطلاع دے رہے ہیں۔
صدر پیوٹن کی جعلی تقریر میں اعلان کیا گیا کہ یوکرین کے فوجی دستوں نے تین سرحدی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
جعلی پیغام میں کہا گیا کہ یوکرین کے دستے نیٹو ہتھیاروں سے مسلح ہیں، انہوں نے واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے کرسک، بیلغورود اور بریانسک کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
تقریر میں استعمال کی گئی آواز پیوٹن کی آواز سے بہت مشابہت رکھتی تھی۔
جعلی تقریر میں مارشل لاء کا بھی اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ تینوں علاقوں میں فوج بھیجی جا رہی ہے، شہری انخلا کرلیں۔
کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ یہ واقعتاً ہیکنگ تھی۔
Comments are closed.