سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیر ی نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہوکر بار بار گرفتاریوں کے عمل کو روکنا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عابد زبیری نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری توہین عدالت ہے۔ آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ قانون کی بالادستی کا ساتھ دے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھری ایم پی او مارشل لا دور کاقانون ہے، ہم سب کو متحد ہوکر بار بار گرفتاریوں کے عمل کو روکنا ہوگا۔
Comments are closed.