بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ کا عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ کے گھر کا اختیار نہیں، عوام کا اختیار ہے جو انہیں دینا پڑے گا۔

اس سے قبل رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ وڈیروں سے جان چھڑانے کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانی ہوگی، سندھ حکومت کا نظرثانی پٹیشن پر جانا شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر سپریم کورٹ سے فیصلہ آیا ہے، سندھ حکومت کا نظر ثانی پٹیشن پر جانا شرم کا مقام ہے، کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کی بات کرنے والے ناصر شاہ کے گھر میں مذاکرات کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.