متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست کے انٹرویوز شروع کر دیے ہیں۔
پارٹی ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے این اے 245، 243، 236 اور پی ایس 112سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے۔ این اے 245 سے سید حفیظ الدین اور این اے 243 سے ہمایوں عثمان امیدوار ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق این اے 236 سے محمد اقبال خان، پی ایس 112 سے فیاض الحق کے نام فائنل ہوئے ہیں۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق 2018 میں دھاندلی سے ایم کیو ایم کی سیٹیں چھین کر ایک جماعت کو دی گئیں۔
Comments are closed.