متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحت شاہراہ فیصل پر فلسطین یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں جے یو آئی، اے این پی، مسلم لیگ ن اور ایرانی قونصل جنرل سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں پاکستان کا بیانیہ آج اسلام آباد سے نہیں کراچی سے جا رہا ہے۔
ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا مظاہرہ کراچی میں ہوا۔
ریلی سے اے این پی، جے یو آئی اور جی ڈی اے، مجلس وحدت المسلمین اور ایرانی قونصل جنرل سمیت مختلف مقررین نے بھی خطاب کیا اور اسرائیلی بربریت کے علاوہ امریکا پر بھی کڑی تنقید کی۔
ریلی کے شرکاء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.