متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فون کرکے اردن شاہ عبداللہ دوم کو ان کے بیٹے شہزادہ حسین بن عبداللہ کی منگنی کی مبارکباد دی ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے شاہ اردن کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ولی عہد کیلئے خوشحال زندگی اور کامیابی کی دعا کی۔
شاہ اردن نے شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مستقل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اردن کے شہزادے حسین بن عبداللّٰہ کی رجوہ خالد بن مصعید کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے، اردن کی ملکہ رانیہ نے اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
منگنی کی تقریب ریاض میں رجوہ کے والد کے گھر پر ہوئی، جس میں اردنی شاہی خاندان کے ارکان، شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ، شہزادہ علی بن حسین، شہزادہ ہاشم بن حسین، شہزادہ غازی بن محمد اور پرنس راشد بن حسن نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.