وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات ہوئی۔
سید مراد علی شاہ اور حماد عبید الزابی کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس میں کمی آئی ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن لگایا تو کورونا وائرس 13 فیصد تھا، آج 9.4 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کو عوام صرف احتیاط سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ اور حماد عبید الزابی کی ملاقات میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔
Comments are closed.