وزیر اعلئ سندھ کے مشیر خاص رسول بخش چانڈیو نے کراچی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کو وصول کیا۔
اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی، قونصلیٹ کے اعلٰی افسران، اقوام متحدہ کے مہاجرین مشن کے افسران، پی ڈی ایم اے کے اعلٰی افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔
رسول بخش چانڈیو نے یو اے ای کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور خیمیں شامل ہیں۔ جو کہ آج 5 جہازوں کے ذریعے اماراتی حکومت اور اماراتی ہلال احمر کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن برائے مہاجرین کے تعاون سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
کراچی میں اماراتی کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پوری اماراتی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.