بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اماراتی وزیر مملکت شیخ نہیان مبارک النہیان نے رقم کا اعلان کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ رقم بذریعہ آرمی فلڈ ریلیف اکاؤنٹ سیلاب متاثرین پر خرچ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ نہیان مبارک النہیان بینک الفلاح کے چیئرمین بھی ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور شیخ نہیان مبارک النہیان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.