بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔

وزیراعظم سے حیات بائیوٹیک اور سائینوفارم کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں۔ امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔ 

وفد نے پاکستان میں پلازما فریکشنائیزیشن میں تعاون اور سرمایہ کاری کے علاوہ شعبہ صحت میں ڈیجیٹلائزیشن میں بھی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 30 لاکھ لیٹر خون اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پلازما کی فریکشنائیزیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔

وزیرِاعظم نے بریفنگ کے موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو منصوبے کے متعلق کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.