متحدہ عرب امارات کےمختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، اس دوران مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
موسلادھار بارش کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے مشرقی حصوں میں سیلاب نے مکانات کو نقصان پہنچایا اور گاڑیاں بہہ گئیں۔
طوفانی بارش نے شمالی متحدہ عرب امارات کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جس کے نتیجے میں سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور بندشیں ٹوٹ کر بہہ جانے سے گھروں کو نقصان پہنچا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام زیر آب سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، انہوں نے رہائشیوں سے چوکنا رہنے اور وادیوں، ڈیموں اور پہاڑوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے جہاں پانی کا تیز بہاؤ ہے۔
Comments are closed.