بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک سے قبل 1 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک سے قبل 1 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ محمد بن زید النہیان نے رمضان المبارک سے قبل قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبار کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہر سال رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ دیگر مقدس اور مذہبی تہواروں سے پہلے قیدیوں کی سزائیں معاف کی جاتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.