متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی فون پر گفتگو میں کلائمیٹ سمٹ کوپ 28 اور غزہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے میکنیزم طے کرنے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور امریکی صدور نے اسرائیل فلسطین مستقل جنگ بندی پر تبادلۂ خیال بھی کیا اور غزہ میں امداد کے لیے دیرپا اور محفوظ طریقۂ کار پر بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی بحران کے مؤثر حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی سمٹ کوپ 28 کا آج سے دبئی میں آغاز ہو رہا ہے۔
Comments are closed.