بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

متحدہ عرب امارات اور اردن کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے اردن کے شاہ عبداللّٰه دوم نے ابوظبی میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شاہ عبداللّٰه نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان اور شاہ عبداللّٰه نے غزہ میں بگڑتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور خطہ میں خطرناک فوجی اضافہ روکنے کیلئے فوری بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا۔

شیخ محمد اور شاہ عبداللّٰه نے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد کیلئے محفوظ اور پائیدار راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔ 

شیخ محمد اورشاہ عبداللّٰه نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ تشدد کا نیا دور روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ خطے میں استحکام و سلامتی کیلئے منصفانہ، جامع اور پائیدار سیاسی حل ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.