متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) رابط کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی حالت مزید بگڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق کنور نوید کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جہاں وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ذرائع کے مطابق طبیعت سنبھلنے پر کنور نوید جمیل کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.