کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ الیکشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل ووٹرز لسٹوں میں اندراج کی آخری تاریخ دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے جاری عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں 15 برس سے مصنوعی قیادت نافذ ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، حقیقی عوامی نمائندوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
Comments are closed.