متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کہا ہے کہ جو کچھ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج کہا اس کا جواب دینا ہے۔
ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بہادر آباد مرکز کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ تمام قومیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ پیپلز پارٹی دیہی سندھ کی نمائندہ جماعت نہیں۔
عامر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وڈیروں کا گینگ ہے۔ یہ اپنے مفادات کے لئے مظلوم عوام کے حقوق کو غصب کرتے ہیں۔ سندھ کے غریب عوام ان کے چنگل میں پھنسے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ، نوشہرو فیروزسمیت سندھ کے کئی علاقوں میں لوگ ان کےنرغے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی مظلوم ہاریوں، کسانوں کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب کی بوکھلاہٹ ہمیں نظر آرہی ہے۔
Comments are closed.