متحدہ اپوزیشن نے ڈی چوک اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کےلیے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشاورت میں شریک قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا جلسہ اُسی دن کیا جائے گا، جس دن پی ٹی آئی کا جلسہ ہو۔
ذرائع کے مطابق قائدین نے فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایک دن ہی جلسے ہوں گے تو عوام بھی جان سکیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف قائدین نے رائے دی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن بھی اپوزیشن کا جلسہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن آئندہ چند دن میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی ۔
Comments are closed.