بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ اپوزیشن کا بند کمرہ اجلاس ختم، قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار

متحدہ اپوزیشن کا بند کمرہ اجلاس ختم ہوگیا، اس میں اپوزیشن نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اجلاس میں طے پایا کہ وقفہ سوالات مختصر رکھا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور راناثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی سوالات نہ کیے جائیں تاکہ وقت بچا کر تحریک عدم اعتماد پیش ہوسکے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ حکومتی ارکان کی ہلڑ بازی یا شور شرابے کا جواب نہ دیا جائے۔

اسی طرح اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنے کا کوئی موقع نہ دیا جائے۔

متحدہ اپوزیشن اجلاس میں طے پایا کہ تمام وقت کورم پورا رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.