وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے، کچھ دیر بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں نمبر 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے اتحاد کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم رہنماؤں سے حکومتی ارکان نے بھی ملاقات کی تھی۔
Comments are closed.