بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ ملک بھر میں جاری

سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ شہری بےمثال جذبے کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن دو تلوار پر خاتون نے سالگرہ پر ملنے والی سونے کی انگوٹھی جے ڈی سی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی۔

چائنیز ایئر فورس کے دو ٹرانسپورٹ طیاروں نے بدھ کی شام ایک ساتھ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان جمع کیا جارہا ہے جس میں عوام کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.