بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

متاثرین کو گھر جیسی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متاثرین کو گھر جیسی تمام سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کمشنر نے متاثرین کو ممکنہ حد تک سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو اسکولوں اور سرکاری عمارات میں ٹہرایا گیا ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر بدین میں زیرو پوائنٹ، گگونگھڑو، چک 57، بھگڑا میمن سمیت ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل کر لیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے طوفان سے متاثر ساحلی علاقوں کے لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر دوسرے تیسرے مہینے کراچی کے لیے بسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔

یہ طوفان کل (15 جون کی) دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.