متحدہ عرب امارات کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لے کر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا۔
یو اے ای حکومت نے کارگو شپ میں 30 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان بھیجا ہے۔
امدادی سامان میں ہزاروں متاثرینِ سیلاب کے لیے خوراک موجود ہے۔
امدادی سامان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے ادویات بھی موجود ہیں۔
یو اے ای قونصلیٹ کے مطابق امدادی سامان میں موجود کھانے پینے کی اشیاء ڈبوں میں پیک ہیں۔
Comments are closed.