بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرینِ سیلاب کی امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ جاری

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کابینہ کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کی امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے فیصلہ کی تفصیل جاری کر دی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرینِ سیلاب کیلئے مچھر دانیوں، کشتیوں سمیت تمام اشیاء پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کابینہ کے 30 اگست2022 کے ٹیکسوں سے استثنیٰ کے فیصلے پر فوری عمل ہوا تھا۔

وزیرِ اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ایس آر او بھی جاری کر دیا تھا۔

ضابطے کے تحت فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو این ڈی ایم اے سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.