بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرینِ سیلاب کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اہم پیکچ دےگا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد بینک امدادی پیکج پر کام کر رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ریلیف اور بحالی کا ایک اہم پیکج دینے پر کام کررہا ہے، متاثرین کی معاشی مدد کے لیے امدادی پیکج فوری اور طویل مدتی ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سڑکوں اور آبپاشی کے سمیت تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مدد کرے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کی گالیاں سن کر نہیں، الیکشن کی خبر پر غصہ آتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی غذائی تحفظ اور زرعی شعبے کی ترقی اور مالی استحکام میں مدد کرے گا، متاثرہ خواتین اور بچوں کی خصوصی طور پر مدد کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ طویل مدتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی شامل ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.