وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظامِ زندگی کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
ملک میں سیلاب کی صورتحال پر وزیرِ اعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے سڑکوں کی بحالی کیلئے جلد سے جلد خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیاں مزید موثر بنانے کا کہا۔
انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ ریلوے سعد رفیق کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
Comments are closed.