تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما مبین خلجی نے بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شمولیتی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
مبین خلجی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک انصاف چھوڑ دی ہے، آج بی اے پی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبے میں خدمات ہیں، یہ دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ بی اے پی چھوڑ کر جانے والوں پر دکھ ہوا، پارٹی نے انہیں نام دیا تھا، آئندہ انتخابات میں بھر پورشرکت کریں گے، تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
صالح بھوتانی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہےگا، بہت سے دوست رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کی آر او، ڈی آروز کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق درخواست قابلِ مذمت ہے۔
صدر بی اے پی نوابزادہ خالد مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور ڈی آر او، آر اوز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی مذمت کرتا ہوں۔
خالد مگسی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہوں اور انتخابات سے ڈریں یہ عجیب بات ہے۔
نوابزادہ خالد مگسی کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کو انتخابات سے بھاگنا نہیں بلکہ میدان میں اترنا چاہیے۔
بعد ازاں نوابزادہ خالد مگسی نے مبین خلیجی کو بی اے پی کاصوبائی سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.