مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہوگیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے لگژری کار بک کروائی، فرح خان کو کار ملی نہ پیسے۔
حکام کے مطابق ملزم ملک سے فرار ہوگیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ فرح خان نے ایف آئی آر میں اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فرح خان نے لگژری کار 7 کروڑ روپے میں بک کروائی، اس کار کی بکنگ میں ایڈوانس کے طور پر 3 کروڑ 63 لاکھ ادا کیے تھے۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم ملک سے فرار ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اس فراڈ کا شکار بننے والی فرح خان اکیلی نہیں بلکہ ان سمیت 23 افراد سے لگژری کار کی بکنگ کے لیے رقوم لی گئیں۔
تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ابوذر نامی یہ ملزم تمام افراد کے پیسے ہڑپ کر گیا، منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر 7 ایف آئی آر درج ہوئیں، ایف آئی اے کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Comments are closed.