شہری سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
علی زیدی کو گزشتہ روز پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
فضل الہٰی نامی شہری نے تھانہ ابراہیم حیدری میں علی زیدی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
فضل الہٰی کا الزام ہے کہ علی زیدی نے 2013ء میں اس سے 18 کروڑ روپے لے کر اسے ایک پلاٹ کی فائل دی تھی، کچھ عرصے بعد اس نے پلاٹ فروخت کرنا چاہا تو پتہ چلا کہ وہ فائل جعلی تھی۔
فضل الہٰی کے مطابق علی زیدی سے رقم واپس مانگی تو پہلے انہوں نے ٹال مٹول کی، پھر دھمکیاں دینے لگے۔
علی زیدی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے تھانہ ابراہیم حیدری کے سامنے احتجاج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.