average height of a female heeraa meet japanese singles free li gu yi dating china free single males over 30

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مبینہ دھاندلی کیخلاف مسلم کانفرنس کا دھرنا

آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 31 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی جانب سے مظفر آباد میں اسمبلی کے گیٹ کے سامنے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا گیا۔

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہوا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 31 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم کانفرنس نے چھترکلاس سے ریلی نکالی اور اسمبلی کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا۔

احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت حلقہ ایل اے 31 کے امید وار راجہ ثاقب مجید نے کی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔

پولیس نے بکتربند گاڑیاں لگا کر مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مسلم کانفرنس کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث مظفر آباد تا اسلام آباد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.