صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشرکھوکھر کے قتل کے کیس میں پولیس نے ملزمان ناظم اور عمر حیات کو لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کر دیا۔
لاہور کی عدالت نے مبشرکھوکھر کے قتل کے ملزمان ناظم اور عمر حیات کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو مرکزی ملزم ناظم کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
قتل کا واقعہ 6 اگست کی رات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں پیش آیا تھا۔
مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
واقعے کے مرکزی ملزم ناظم کو جائے وقوع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جبکہ گزشتہ روز تیسرے ملزم بابر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.