بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مبشر کھوکھر کا قتل، 1 اور ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے وفاقی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے کیس کے 1 اور ملزم بابر کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مبشر قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی، گرفتار تینوں ملزمان کو تاحال عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے مبشر کھوکھر کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان ناظم اور عمر حیات کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے آلۂ قتل اور موٹرسائیکل برآمد ہو چکی ہے، مرکزی ملزم ناظم کا اعترافی بیان بھی سامنے آ چکا ہے، دونوں ملزمان سی آئی اےپولیس کی حراست میں ہیں۔

مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

قتل کا واقعہ 6 اگست کی رات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.