لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔
ملزمان ناظم اور عمر حیات کو بکتر بند گاڑی میں کینٹ کچہری لایا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزمان کو کمرہ عدالت پیش کرنا مشکل ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کے پاس سیکیورٹی موجود نہیں۔
پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی موجود ہے عدالت حکم کرے ملزمان کو پیش کردیں گے، عدالت نے دونوں ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
دوران سماعت مجسٹریٹ نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہیے ہیں؟ ، ملزم ناظم نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔
Comments are closed.