وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تقریب میں سیکیورٹی ناقص ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔
عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کے سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی بھی مذمت کی گئی اور تقریب میں سیکیورٹی ناقص ہونے پر سخت اظہار برہمی بھی کیا۔
اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق از سر نو حکمت عملی بنانے اور فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا مریضوں کی تعداد اور این سی او سی کے فیصلوں پر عملدآمد کا جائزہ لیا گیا، پنجاب میں کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اور کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے سے جاری مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کریں گے ، اتنا ہی محفوظ رہیں گے ، پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ، پاک فوج کے تعاون سے ہمیشہ مثبت نتائج سامنے آئے۔
وزیر اعلی نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور پنجاب کے افسران شریک ہوئے، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک،آئی جی پنجاب انعام غنی بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.