جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق وزیر خزانہ اور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ فوری طور پر آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اب گنجائش نہیں ہے۔

حفیظ پاشا نے کہا کہ ہمارے پاس اب گھنٹوں اور دنوں کا وقت رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مزید التواء کیا تو ہمارے ذخائر مزید کم ہو جائیں گے اور ہم دیوالیہ ہونے کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.