پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم گوادر پہنچی، جہاں اس نے جیوانی کے ساحل پر موجود مردہ بلیو وہیل کا جائزہ لیا۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیم نے بلیو وہیل کے ڈھانچے کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا، یہ ٹیم بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بنائے گی۔
جیوانی کے قریب بندری کے مقام پر ایک ہفتہ قبل مردہ وہیل نمودار ہوئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.