ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلفی بنانا اب ایک پبلک ہیلتھ کا مسئلہ بن چکا ہے، انہوں نے اس حوالے سے ایک مشہور بیوٹی اسپاٹ کے دوران چار برس قبل ایک نوجوان خاتون کی سیلفی بناتے ہوئے افسوسناک موت کا ذکر کیا۔
اس حوالے سے ماہرین نے آسٹریلیا میں سائنسی تحقیق پر مبنی مقالوں اور میڈیا رپورٹس میں دنیا بھر میں 2008 سے سیلفی بنانے کے دوران اموات اور زخمی ہونے کا تجزیہ کیا۔
13 برس تک کی جانے والی اس تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سیلفی لیتے ہوئے 400 افراد متاثر ہوئے جن میں 77 امریکی بھی شامل تھے۔
جبکہ اسکا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ سیلفی بنانے کے دوران خواتین کے زخمی یا ہلاک ہونے کا کافی امکان ہوتا ہے۔
اس قسم کی زیادہ تر خواتین سیاح 20، 22 سال کی عمروں کی ہوتی ہیں اور گرنے یا ڈوبنے سے ہلاک ہوتی ہیں۔
Comments are closed.