بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماہرین معیشت نے شوکت ترین کی کال کو سوچی سمجھی کوشش قرار دے دیا

ماہرین معیشت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی کال کو آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ماہر معیشت اکبر زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو کچھ کیا، وہ انتہائی گٹھیا پن تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اسے غداری کے زمرے میں ڈالا جائے۔

ماہر معیشت یوسف نذر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سوچے سمجھے طریقے سے ایسا کیا۔ سپریم کورٹ کے ججز کو بٹھا کر فیکٹ فائنڈنگ ہونی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا یہ دو دن بعد خط نہیں لکھ سکتے تھے، آج یہ میرےپاس آئے اور کہا کہ آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، میں نے چیک کروایا تو ایک گھنٹے بعد خط آئی ایم ایف کے پاس آچکا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں شوکت ترین نے محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے کہا ہے کہ آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے انکار کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.