بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماں کی ڈرائیونگ سے بچے خوفزدہ

سوشل میڈیا پر ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں گاڑی چلاتی ماں کے ساتھ بیٹھے بچوں کی باتیں اور آوازیں سوشل میڈیا کے صارفین کی توجہ کامرکز بن گئیں۔

ویڈیو میں ایک خاتون ڈرائیونگ کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ بچے بھی موجود ہیں۔

جیسے ہی خاتون ایک پل پر گاڑی لے جانے کی کوشش کرتی ہیں تو گاڑی میں بیٹھا بچہ انہیں اسٹیئرنگ پر ہاتھ رکھ کر روکنے کی پوری کوشش کرتا ہے اور انہیں پل پر جانے سے روکتا ہے۔

خطرناک پل پر چلتی گاڑی میں بچوں کو دعائیں مانگتے بھی سنا جاسکتا ہے، بچوں کا کہنا تھا پل صرف پیدل چلنے والوں کے لیے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.