جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

ماں کی ذمہ داری اور کیریئر سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا صحافی پر برس پڑیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارتی صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئیں، اسے کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں بھارت میں ورکنگ مدرز کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی برانڈ ایمبسڈر ثانیہ مرزا پروگرام میں ان کی خدمات بالخصوص ماں بننے کے بعد کیریئر میں دوبارہ آنا اور اسٹار بن کے ابھرنے کو لے کر انہیں خوب سراہا گیا۔

تاہم صحافیوں سے سوال جواب کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ ماں کی ذمہ داریوں اور اپنے کیریئر کو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتی ہیں؟

صحافی کے سوال پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا برا مان گئیں اور اسے جواب میں شعیب ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ ’جیسے وہ مینج کرتے ہیں ویسے میں کرتی ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ یہ سوال شعیب ملک سے کریں تو میں بھی جواب دے دوں گی‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.