منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

ماں کو کندھوں پر بٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف ، بیٹے نے دنیا میں ہی جنت لکھوا لی

ماں کے قدموں تلے جنت ہے، اس کو حاصل کرنا ہے تو ماں کی جتنی ہوسکے خدمت کی جائے، جنت کے طلب گار ایک ایسے ہی بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جو اپنی ماں کو کندھوں پربٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف کروا رہا ہے۔

رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچتی ہے اور زائرین کی جانب سے عمرے کے مناسک ادا کیے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دل کو چھولینے والی وائرل ویڈیو میں خانہ کعبہ کے قرب و جوار میں ’کمال‘ نامی ایک ازبک شخص اپنی والدہ جو ضعیف العمری کے باعث خانہ کعبہ کا طواف کرنے سے قاصر ہیں، کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر طواف کروا رہا ہے۔

اس ازبک شخص کی خوشی قابل دید ہے جبکہ والدہ کو بھی خوشی خوشی طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی بڑی تعداد پسند اور بیٹے کے اقدام کو خوب سراہتے ہوئے اسے دعائیں دی جارہی ہیں۔

کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس بیٹے نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی سے دگنا ثواب کمایا ہے تو بعض صارفین کے مطابق اس شخص نے اپنے اس عمل سے اپنی جنت دنیا میں ہی لکھوالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.