بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماں اور بیٹی کی ایک ساتھ جہاز اڑانے کی ویڈیو وائرل

کولوراڈو کی ایک ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑا کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کولوراڈو سے اڑنے والی پرواز کی پائلٹ اور کو پائلٹ ماں اور بیٹی ہیں۔

ہولی نامی خاتون پائلٹ نےپرواز میں اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا کہ آج ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی بطور پائلٹ جہاز اڑائے گی ،جس پرمسافروںنےتالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ کے مطابق ہولی نے کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر ایوی ایشن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.