جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

ماڈل کے ٹیبل کلاتھ ڈریس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ڈیزائنرز نینا اور سائمن وک نے سال 2023 کے موسم خزاں کیلئے نیا کلیکشن متعارف کروا دیا، جس نے انٹرنیٹ پر دھو مچادی۔

اس فیشن ویک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماڈل سارہ ڈاہل مہمانوں کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھی ہیں۔

ٹیبل پر کھانے کی پلیٹیں، موم بتیاں، سگریٹ کے ٹوٹے اور دیگر اشیا رکھی ہوئی ہیں۔

سارہ کرسی سے اٹھتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ٹیبل پر پھیلا ہوا میز پوش دراصل ماڈل کا لباس ہے۔

اس لباس پر کھانے کی پلیٹیں بھی نیچے آگرتی ہیں لیکن سارہ اپنی پیشقدمی جاری رکھتی ہیں۔

تقریب میں موجود مہمان اس منفرد انداز پر ماڈل کو داد پیش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.