ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

ماڈل کالونی میں گھر کے باہر سبزی خریدتی ہوئی خاتون کو لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گھر کے باہر سبزی خریدتی ہوئی خاتون کو لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون سے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

راستہ تنگ ہونے کے باعث رمضان اسے راستہ نہ دے سکا جس پر کچھ دور جاکر ملزم نے فائرنگ کردی۔

ٹھیلے  سے 2 خواتین سبزی خرید رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور ایک خاتون کو زیورات دینے کا کہا۔

خاتون نے بغیر کسی مزاحمت کے فوراً زیورات ملزمان کے حوالے کر دیے۔

 ایک ملزم ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ دوسرے نے ماسک لگایا ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.