لاہور پولیس نے ماڈل نایاب کے مبینہ قاتل اُس کے اپنے سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے غیرت کےنام پر بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے غیرت کےنام پر یہ قتل کیا ہے۔
ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ نایاب سے تکرار ہوئی تو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کا ملزم کی گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ موقعۂ واردات سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے ہیں، مقتولہ نایاب کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سےمیچ ہوئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھایئوں کے فنگر پرنٹس فورانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ماڈل نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔
Comments are closed.