بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ، پاکستان نے 3 میڈلز جیت لیے

کرغزستان میں ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لیزررن کے ایونٹ میں 3 میڈلز جیت لیے۔

محمد منیر نے گولڈ، نعیم احمد ظفر نے سلور اور رانا محسن نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔ 

خیال رہے کہ ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ بشکیک میں منعقد ہوئی۔

پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

اس چیمیئن شپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.