مانچسٹر یونائیٹڈ کو 92 سال میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے یونائیٹڈ کو 7 گول سے ہرا دیا۔
محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو دو گول بنائے، فرمینو نے ایک گول کیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931 کے بعد پہلی مرتبہ 0-7 سے شکست ہوئی ہے۔
انگلش پریمیئرلیگ میں لیور پول نے ہوم گراؤنڈ پر روایتی حریف مانچسٹر یوئانیٹڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ہاف میں گول کے مواقع ضائع کیے لیکن لیورپول کے کوڈی گیکپو نے 43 ویں منٹ میں گول داغ دیا۔ دوسرے ہاف میں تو ریڈ ڈیولز الگ ہی موڈ میں نظر آئے، گول پر گول اور 6 گول داغ دیے۔
محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو، دو گول بنائے، ایک گول فرمینو نے کیا، اسی میچ میں محمد صلاح نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کے لیے سب سے زیادہ 129 گول کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
لیور پول نے میچ 0-7 سے جیتا، یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931 کے بعد بدترین شکست اور انگلش پریمیئر لیگ میں اس کی سب سے بڑی ہار ہے۔
Comments are closed.