جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

مانچسٹر ٹیسٹ: آسٹریلیا کو شکست سے بچنے کیلئے مزید 162 رنز درکار

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 592 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 113 رنز بنالئے۔اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 162 رنز درکار ہیں۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 384 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ اننگز آگے بڑھائی۔

جونی بیئرسٹو 81 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

زیک کراؤلی نے 3 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 189 رنز کی اننگز کھیلی، جوروٹ 84، معین علی 54 اور بین اسٹوکس 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 592 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے 2 ،2 اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے چار وکٹ 113 رنز بنائے تھے۔ لبوشین 44 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 162 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.