اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

مانچسٹر سٹی یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

استنبول کے اولمپک اتاترک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دی۔

مانچسٹر سٹی کا واحد گول روڈری نے 68 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں تین ٹائٹل حاصل کیے ہیں، اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.