جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو چار صفر سے ہرا کر چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

چیمپئنز لیگ فٹ بال سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو سیمی فائنل میں آؤٹ کلاس کردیا۔

مانچسٹر سٹی نے پہلے اور دوسرے ہاف میں دو، دو گول کیے، پہلے ہاف کے دونوں گول برنارڈو سلوا نے بنائے۔

دوسرے ہاف میں ایڈر اور ایلواریز نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں پانچ ایک کی مجموعی برتری حاصل کی۔

مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 10 جون کو استنبول میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.